21 مارچ، 2010، 5:58 PM

افغانستان

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک خودکش حملے میں دس افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک خودکش حملے میں دس افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع گرشک میں ہونے والے اس خودکش حملے میں حملہ آور کا نشانہ ایک فوجی قافلہ تھا ہلمند حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق حملہ آور تین پہیوں والی موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے افغان فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ترجمان داؤد اعظمی کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک پل پر اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ وہاں سے گزرا ہی تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ پر ہجوم مقام پر ہوا اور اس میں کم از کم دس شہری مارے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد نوروز کا جشن منانے میں مصروف تھے جو دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

News ID 1054192

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha